وہ حسیں خود پسند میری طرف
مصلحت کی کمند میری طرف
ظلم کر کے بھی دیکھتا ہے وہ
کون ہے درد مند میری طرف
وہ بھی میدان چھوڑ کر بھاگے
تھے سپاہی جو چند میری طرف
اپنے ہاتھوں سے کھولتا ہی نہیں
کر کے لپٹا ہے بند میری طرف
جیت بونوں کی ہو گئی آخر
تھے کئی سربلند میری طرف
وارث تخت و تاج بھی ہے ضررؔ
ملکۂ ارجمند میری طرف
- کتاب : faKHr-e-Ghazalgoee (Pg. 33)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.