وہ ہوئی چوٹ محبت میں کہ بس مان گیا
وہ ہوئی چوٹ محبت میں کہ بس مان گیا
کوئی کافر تھا جو لے کر مرا ایمان گیا
تھی بہت وحشت اثر کشمکش عقل و جنوں
میں نے دامن کو سنبھالا تو گریبان گیا
عشق میں کچھ نہ رہا داغ محبت کے سوا
دل گیا ہوش گیا گھر گیا سامان گیا
توبہ توبہ مری توبہ ارے توبہ توبہ
کیا گھڑی تھی کہ میں واعظ کا کہا مان گیا
دل کے دینے کا یہ انجام ارے واہ رے عشق
ایک تو جان گئی دوسرے احسان گیا
رند نے سوچا کہ دم لینے کی فرصت دے دو
شیخ جی خیر مناتے ہیں کہ طوفان گیا
عشق کو خضرؔ ابھی فکر سے کر کے تعبیر
کافری کے لئے کعبہ میں مسلمان گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.