وہ حسن ہے وہ حسن بے مثال ہے کمال ہے
وہ حسن ہے وہ حسن بے مثال ہے کمال ہے
یہ عشق ہے یہ عشق لازوال ہے کمال ہے
شراب کا جو جام ہے حرام ہے ملام ہے
جو آدمی کا خون ہے حلال ہے کمال ہے
یہ دل ترا فقیر ہے امیر ہے کبیر ہے
قلندرانہ حال ہے دھمال ہے کمال ہے
فراق ہے فراق ہے سکون ہے سکون ہے
وصال ہے وصال ہے کمال ہے کمال ہے
میں دیکھتا ہوں خواب میں علی حسن حسین ہیں
حضور ہیں اویس ہے بلال ہے کمال ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.