وہ اک لفظ جو بے صدا جائے گا
وہ اک لفظ جو بے صدا جائے گا
وہی مدتوں تک سنا جائے گا
کوئی ہے جو میرے تعاقب میں ہے
مجھے میرا چہرہ دکھا جائے گا
وہ اک شخص جو دشمن جاں سہی
مگر پھر بھی اپنا کہا جائے گا
جلے گی کوئی مشعل جاں ابھی
مگر پھر اندھیرا سا چھا جائے گا
نفی جرأت حق نمائی سہی
مگر کب کسی سے کہا جائے گا
یہاں اک شجر منتظر سا بھی ہے
اب آخر کہاں تک چلا جائے گا
میں وہ مشعل نیم شب ہوں امیرؔ
جسے کل کا سورج بجھا جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.