وہ اس لئے بھی مرے ساتھ آ کھڑا ہوا ہے
وہ اس لئے بھی مرے ساتھ آ کھڑا ہوا ہے
کہ میں نے اس کے لئے راستہ دیا ہوا ہے
تمام لوگ اسی کی خوشی کا سوچتے ہیں
مگر اسے تو ہمیشہ ہی مسئلہ ہوا ہے
یقین کر کہ میں نے جب بھی خود میں جھانکا ہے
ہزار بار مرا اس سے سامنا ہوا ہے
مرے دروں بھی کوئی جنگ چل رہی ہے ادھر
اور اردگرد بھی اک معرکہ لگا ہوا ہے
اور ایک میں ہوں کہ اکتا گئی ہوں خود سے بھی
جسے بھی دیکھو کسی کام میں لگا ہوا ہے
خرید رکھا ہے سب کو تمہاری آنکھوں نے
مٹا ہوا ہے کوئی اور کوئی جھکا ہوا ہے
وہ اپنے آخری ہونے پہ ہے خفا مجھ سے
سو میری پہلی محبت سے بھی جلا ہوا ہے
اے ہم سفر تمہیں پہلے بتا رہی ہوں میں
مرے نصیب میں اک حادثہ لکھا ہوا ہے
وگرنہ اس میں تو میرا کوئی کمال نہیں
یہ پنجتن کے توسل سے معجزہ ہوا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.