وہ اتنا کم سے کم تو مہرباں ہے
وہ اتنا کم سے کم تو مہرباں ہے
مرا ہی نام زیب داستاں ہے
سلیقے سے جو کرتا دشمنی بھی
ستم گر اب کوئی ایسا کہاں ہے
کہانی شوق کی ہے میرے اتنی
کہ اک مٹی کا پانی پر مکاں ہے
مجھے اب کیا کسی شے کی ضرورت
ترا غم جب متاع جاوداں ہے
بھلا کیسے یقیں اس پر کروں میں
مرا محبوب مجھ سے بد گماں ہے
کہانی فیس بک پر ہے رقم اب
محبت اپنی مشہور جہاں ہے
مجھے خوشترؔ وطن اپنا ہے پیارا
زمیں پر خلد یہ ہندوستاں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.