وہ جفا کش ہیں کہ ڈرتے نہیں آزار سے ہم
وہ جفا کش ہیں کہ ڈرتے نہیں آزار سے ہم
دل لگا بیٹھے ہیں ایک شوخ جفاکار سے ہم
تو گیا گھر میں مجھے چھوڑ کے تنہا جب سے
سر پٹکتے ہیں ستم گر در و دیوار سے ہم
عمر گزری کہ غم ہجر میں دل ہے بیتاب
دیکھیے شاد ہوں کب یار کے دیدار سے ہم
نیند آئے تو کبھی خواب میں دیکھیں تجھ کو
تنگ آئے ہیں بہت دیدۂ بے دار سے ہم
قہر ہے دم بدم ابرو کا چڑھانا تیرا
اے ستم گر نہیں ڈرتے تری تلوار سے ہم
ہو گئی ان کی عنایت سے ہر ایک مشکل حل
آس رکھتے ہیں یہی حیدر کرار سے ہم
ہے یہی اپنی شقاوت کا وسیلہ بیگنؔ
عشق رکھتے ہیں دلا احمد مختار سے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.