وہ جلانے کو بلاتا ہے مجھے
وہ جلانے کو بلاتا ہے مجھے
شمع سمجھا ہے جلاتا ہے مجھے
کون دیوانہ بناتا ہے مجھے
آئے بن جانا بھی آتا ہے مجھے
عشق کچھ کہتا ہے ناصح کچھ اور
شوق کچھ اور بتاتا ہے مجھے
عاشقی سامنے آتی ہے وہاں
یہی پہلو تو دباتا ہے مجھے
دین ہے اس کی خوشی بھی غم بھی
ان کھلونوں سے کھلاتا ہے مجھے
خاک ہونے کی بھی امید نہیں
غم کچھ اس طرح جلاتا ہے مجھے
ان پہ اب دیکھیے خوشترؔ مرنا
مارتا ہے کہ جلاتا ہے مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.