وہ جھوٹ کہہ کے صاحب کردار ہو گیا
وہ جھوٹ کہہ کے صاحب کردار ہو گیا
میں نے جو سچ کہا تو گنہ گار ہو گیا
تھا شاخ پر گلاب بڑی شان سے مگر
جوڑے میں تیرے اور طرحدار ہو گیا
آنکھیں بچھائے بیٹھا تھا میں جس کے واسطے
وہ شخص میری راہ کی دیوار ہو گیا
اس پر کسی بھی بات کا ہوتا نہیں اثر
دیوانہ اس لحاظ سے ہشیار ہو گیا
گم صم دکھائی دیتے ہو تم آج کل شکیلؔ
سچ کہنا کیا کسی سے تمہیں پیار ہو گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.