وہ جن کے آنگن محبتوں سے بھرے ہوئے تھے
وہ جن کے آنگن محبتوں سے بھرے ہوئے تھے
انہی مکانوں میں کھیل کر ہم بڑے ہوئے تھے
ہوا کے جھونکے سے آب جو میں گرے تھے شاید
وہ پھول دل کی چٹان پر جو دھرے ہوئے تھے
زمیں نے کروٹ بدل کے دیکھا شجر کی جانب
لرزتی شاخوں میں کچھ پرندے ڈرے ہوئے تھے
اداس پیڑوں پہ اک طلسمی صحیفہ اترا
خزاں کے موسم میں زرد پتے ہرے ہوئے تھے
پرانے ساحل پہ زندگی پر سکوں تھی لیکن
نئے جزیروں پہ کچھ نئے تجربے ہوئے تھے
کبھی نہ لوٹے خزاں رسیدہ گھروں کو راشدؔ
جو سبز جھیلوں کی سیر کرنے گئے ہوئے تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.