Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ جن کے پیار میں ہم خود کو ہیں بھلائے ہوئے

نسیم فاطمہ نظر لکھنوی

وہ جن کے پیار میں ہم خود کو ہیں بھلائے ہوئے

نسیم فاطمہ نظر لکھنوی

MORE BYنسیم فاطمہ نظر لکھنوی

    وہ جن کے پیار میں ہم خود کو ہیں بھلائے ہوئے

    غضب ہے دل وہی اوروں سے ہیں لگائے ہوئے

    کسی کا غم ہیں کلیجے سے ہم لگائے ہوئے

    زمانہ بیت گیا ہم کو مسکرائے ہوئے

    کسی کی کیسے ہو پہچان اس زمانے میں

    کہ اصل چہرہ تو ہے آدمی چھپائے ہوئے

    وہ بار غم کہ ملائک جسے اٹھا نہ سکے

    وہ بار غم بھی ہے ذات بشر اٹھائے ہوئے

    وہ ناگ جس نے کہ پیچھا کیا تھا کل میرا

    وہ آج پھر ہے تعاقب میں پھن اٹھائے ہوئے

    زبان ہی نہیں کھلتی کہ حال دل کہہ دوں

    نہ جانے کب سے نظرؔ بیٹھے ہیں وہ آئے ہوئے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے