وہ جنہیں ہر راہ نے ٹھکرا دیا ہے
وہ جنہیں ہر راہ نے ٹھکرا دیا ہے
منزلوں کو غم انہیں کا کھا رہا ہے
میرا دل ہے دیکھنے کی چیز لیکن
اس کو چھونا مت کہ یہ ٹوٹا ہوا ہے
اجنبی بن کر وہ ملتا ہے انہیں سے
جن کو وہ اچھی طرح پہچانتا ہے
چیختی تھی اینٹ ایک اک جس کی کل تک
آج وہ سارا مکاں سویا پڑا ہے
کیا علامت ہے کسی قبضے کی عابدؔ
یہ جو میرے گھر پہ کچھ لکھا ہوا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.