وہ جس کی مرضی سے آئے ہیں اس صدی میں ہم
وہ جس کی مرضی سے آئے ہیں اس صدی میں ہم
ملیں گے اس سے مگر آخری گھڑی میں ہم
تمہاری یاد مجھے ایسے ڈھونڈھتی ہے دوست
چراغ ڈھونڈھتے ہیں جیسے تیرگی میں ہم
شریف لڑکیاں یک دم سے کھل نہیں پاتی
سو دھیرے دھیرے سے اتریں گے اس ندی میں ہم
وہ بات کرتا ہے اور مسکرا کے دیکھتا ہے
سمٹ گئے ہیں فقط اتنی سی خوشی میں ہم
تمہارے بعد بچھڑنے میں ڈر نہیں لگتا
مفید کام کر آئے تھے بزدلی میں ہم
خدا خطاب سیاست سے دور رکھنا ہمیں
سکون چاہتے ہیں یار زندگی میں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.