وہ جس نے خود کو ہارا ہے محبت میں
وہ جس نے خود کو ہارا ہے محبت میں
وہی انسان جیتا ہے محبت میں
گھڑی بھر کی خوشی پھر زندگی بھر دکھ
سوا اس کے ہوا کیا ہے محبت میں
ترے ہونے سے ہی میں خوبصورت ہوں
سنا ہے حسن کھلتا ہے محبت میں
شکستہ دل شب غم درد رسوائی
ارے اتنا تو چلتا ہے محبت میں
یہ دل جس شخص کو مرہم سمجھتا ہے
اسی سے زخم ملتا ہے محبت میں
جنونی بے تحاشہ بے پنہ خالص
ہمارا یہ تقاضا ہے محبت میں
مجھے اپنی کمی محسوس ہوتی ہے
یہ دل جب سے لگایا ہے محبت میں
مرے دل میں فقط اس کو اجازت ہے
جسے مرنا گوارہ ہے محبت میں
وہ نفرت میں کسی کا بھی نہیں رہتا
جو ہو سکتا ہمارا ہے محبت میں
حقیقت چاہے کچھ بھی ہو محبت کی
سبھی نے دیکھا سپناؔ ہے محبت میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.