وہ جو اب دل کی رہ گزر میں نہیں
وقت کہتا ہے میں سفر میں نہیں
میری دیوانگی بھی ختم ہوئی
تیرے جلوے بھی اب نظر میں نہیں
کیا غم یار کیا خیال بہار
آج سودا بھی کوئی سر میں نہیں
ہم سا کیا ہوگا کوئی بے ساماں
ہائے نام خدا بھی گھر میں نہیں
وجہ رسوائی ہے یہاں ہر بات
عیب میں کیا ہے جو ہنر میں نہیں
میں ہوں تیرے جمال سے سوزاں
اپنا کچھ تابش قمر میں نہیں
ایک دیوار تیرگی کے سوا
کوئی منظر بھی عرشؔ در میں نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.