وہ جو چاہیں ہمارا حال کریں
وہ جو چاہیں ہمارا حال کریں
اور ہم عشق کا خیال کریں
ہم ہیں اچھے سے دیں جواب ان کو
وہ بھی تو سوچ کر سوال کریں
آپ باتوں سے ہار جائیں گے
آپ اشکوں سے کچھ کمال کریں
جو کبھی بھی نہیں رہا ہم میں
کیسے اس عشق کو بحال کریں
تیرا غم کیوں کریں بہ ظاہر ہم
سب کو دکھلا کے کیوں ملال کریں
ہم نے تو یوں ہی کہہ دیا تھا بس
آپ جو چاہیں میرا حال کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.