وہ جو دکھنے میں گلابوں کی طرح ہوتا ہے
وہ جو دکھنے میں گلابوں کی طرح ہوتا ہے
اس کا لہجہ ہی تو خاروں کی طرح ہوتا ہے
جن کے کپڑوں پہ لگے رہتے ہیں پیوند کئی
ان کا کردار ستاروں کی طرح ہوتا ہے
ماں کا ہنسنا تو ہے جنت کی ضمانت لیکن
ماں کا غصہ بھی دعاؤں کی طرح ہوتا ہے
ہاتھ جب پیار سے وہ رکھتا ہے ان آنکھوں پر
تو اندھیرا بھی اجالوں کی طرح ہوتا ہے
نام سنتے ہی کمی درد میں آ جاتی ہے
آپ کا ذکر دواؤں کی طرح ہوتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.