وہ جو فردوس نظر ہے آئینہ خانہ ابھی
وہ جو فردوس نظر ہے آئینہ خانہ ابھی
جلوہ گر جو وہ نہ ہوں ہو جائے ویرانہ ابھی
شمع کی لو میں سما کر خود سراپا نور ہو
دور رس اتنی نہیں پرواز پروانہ ابھی
تیرا دیوانہ ہے اس کی رفعتوں کا ذکر کیا
گرد کو جس کی نہ پہنچا کوئی فرزانہ ابھی
ملتفت ہو کر نہ بخشیں اس طرح لبریز جام
میری ہستی کا چھلک جائے نہ پیمانہ ابھی
کعبہ سے پھر آیا وہ بہر طواف مے کدہ
سحرؔ کی فطرت میں ہے انداز رندانہ ابھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.