وہ جو اک تنہا شاعر تھا
وہ جو اک تنہا شاعر تھا
تنہا ہی غم کا لشکر تھا
تم کو پا کر ہم نے جانا
تم کو کھو دینا بہتر تھا
ہم نے جب جب اسے پکارا
جانے رب کا دھیان کدھر تھا
ہم نے جس کو چاہت سمجھا
وہ بس تنہائی کا ڈر تھا
یادیں فریم کرا رکھی تھیں
دل بھی ایک عجائب گھر تھا
زیستؔ تخلص رکھا ہم نے
ہم کو مر جانے کا ڈر تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.