وہ جو مائل بہ جفا لگتا ہے
وہ جو مائل بہ جفا لگتا ہے
ہو نہ ہو مجھ سے خفا لگتا ہے
کچھ نہ بولوں تو ہوں مجرم لیکن
کچھ کہوں بھی تو برا لگتا ہے
دل یقیناً ہے کسی پر مائل
درد پہلے سے سوا لگتا ہے
ذکر اس شوخ کا جب بھی چھیڑوں
سب کہیں آپ کا کیا لگتا ہے
ہو سکے جب نہ غم دل کا علاج
درد پھر خود ہی دوا لگتا ہے
شوخ آنچل میں دمکتا مکھڑا
دھوپ میں پھول کھلا لگتا ہے
گفتگو جیسے مہک پھولوں کی
چال میں مثل صبا لگتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.