وہ جو صورت تھی ساتھ ساتھ کبھی سرخ مہکے گلاب کی صورت
وہ جو صورت تھی ساتھ ساتھ کبھی سرخ مہکے گلاب کی صورت
اس کی یادیں اترتی رہتی ہیں ذہن و دل پہ عذاب کی صورت
یہ رویہ سہی نہیں ہوتا یوں ہمیں کشمکش میں مت ڈالو
یا ہمیں سچ کی طرح اپنا لو یا بھلا بھی دو خواب کی صورت
اس نے ان دیکھا ان سنا کر کے بے تعلق کیا ہے تو اب ہم
اس کی تصویر سے نکالیں گے آنسوؤں کے حساب کی صورت
اپنی جھوٹی انا کی باتوں میں آ کے اس کو سلا تو بیٹھے ہیں
اب ہیں صحراؤں کے مسافر ہم اور وہ صورت سراب کی صورت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.