وہ جو افق کے پار ہے منظر چھپا ہوا
وہ جو افق کے پار ہے منظر چھپا ہوا
اس میں ضرور ہے ترا پیکر چھپا ہوا
ڈر ہے کہ بہہ نہ جائے کہیں آنسوؤں کے ساتھ
اک عکس میری آنکھ کے اندر چھپا ہوا
کیا جانے کب ابل پڑے دھرتی کو چیر کر
زیر زمیں لہو کا سمندر چھپا ہوا
میں اس لیے بھی دوست بناتا ہوں کم سے کم
جانے کس آستیں میں ہو خنجر چھپا ہوا
سیراب کون اور یہاں تشنہ لب ہے کون
ہر آنکھ میں ہے دشت کا منظر چھپا ہوا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.