وہ جدا ہو کے خود ہوا تنہا
وہ جدا ہو کے خود ہوا تنہا
اور مجھ کو بھی کر گیا تنہا
میں بھی کچھ اس طرح سے تنہا ہوں
جیسے مظلوم کی صدا تنہا
چاندنی تو بھٹکتی پھرتی تھی
چاند بھی رات بھر رہا تنہا
یاد تیری وہاں چلی آئی
مجھ کو دیکھا جہاں ذرا تنہا
آؤ اس کو بلا کے لاتے ہیں
رات کٹ جائے گی بھلا تنہا
اس کو رخصت تو کر دیا زاہدؔ
پھر نہ جانے کہاں گیا تنہا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.