وہ کج کلہ جو کبھی سنگ بار گزرا تھا
وہ کج کلہ جو کبھی سنگ بار گزرا تھا
کل اس گلی سے وہی سوگوار گزرا تھا
کوئی چراغ جلا تھا نہ کوئی در وا تھا
سنا ہے رات گئے شہریار گزرا تھا
گہر جب آنکھ سے ٹپکا زمیں میں جذب ہوا
وہ ایک لمحہ بڑا با وقار گزرا تھا
جو تیرے شہر کو گلگوں بہار بخش گیا
قدم قدم بہ سر نوک خار گزرا تھا
وہ جس کے چہرے پہ لپٹا ہوا تبسم تھا
چھپائے حسرتیں دل میں ہزار گزرا تھا
جسے میں اپنی صدا کا جواب سمجھا تھا
وہ اک فقیر تھا کر کے پکار گزرا تھا
ترے بغیر بڑے بے قرار ہیں آسیؔ
ترا وجود جنہیں ناگوار گزرا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.