وہ کون ہے جو بلاؤں کو ٹال دیتا ہے
وہ کون ہے جو بلاؤں کو ٹال دیتا ہے
میں ڈوبتا ہوں تو دریا اچھال دیتا ہے
وہ تھوڑی دیر کو آتا ہے اور بستی کے
تمام لوگوں کو الجھن میں ڈال دیتا ہے
اب ایسے شخص کو کہتے ہیں لوگ دیوانہ
جو کر کے نیکیاں دریا میں ڈال دیتا ہے
زمانہ مجھ کو مٹانا تو چاہتا ہے مگر
مرا خدا مجھے اکثر سنبھال دیتا ہے
بدلتے وقت کا زاہدؔ مزاج دیکھیں گے
کسے عروج کسے وہ زوال دیتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.