وہ کون ہے جو یہاں شادماں نہیں ملتا
وہ کون ہے جو یہاں شادماں نہیں ملتا
تری گلی میں کہیں آسماں نہیں ملتا
میں کس سے وادئ غربت میں راستہ پوچھوں
لٹا ہوا بھی کوئی کارواں نہیں ملتا
نگاہ یار بھی عقدہ کشائے دل نہ ہوئی
مری خلش کا کوئی رازداں نہیں ملتا
جبین شوق کی کم وسعتی کا بھی ہے قصور
یہی نہیں کہ ترا آستاں نہیں ملتا
جہاں میں کچھ بھی نہیں ماسوائے رنج و الم
مرے نصیب کا لکھا کہاں نہیں ملتا
زمین شعر کی دشواریوں کا خوف نہیں
میں اپنے رنگ میں ہادیؔ کہاں نہیں ملتا
- کتاب : غزل اس نے چھیڑی-5 (Pg. 141)
- Author : فرحت احساس
- مطبع : ریختہ بکس ،بی۔37،سیکٹر۔1،نوئیڈا،اترپردیش۔201301 (2018)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.