وہ کون سی ہے جا ترا جلوہ جہاں نہیں
وہ کون سی ہے جا ترا جلوہ جہاں نہیں
کعبہ کلیسا دیر و حرم میں کہاں نہیں
ہم بندۂ طلب ہیں ہمارا مکاں نہیں
جس سرزمیں کے ہم ہیں وہاں آسماں نہیں
مجرم تو بات کرتے ہیں بڑھ چڑھ کے ہر جگہ
ہوتی ہے بے قصور کے منہ میں زباں نہیں
جب بھی کھلی زباں تو نفی میں کھلی تری
کیا ہے لغات حسن میں یہ لفظ ہاں نہیں
یا رب ہو خیر ہم پہ وہ اتنا خفا ہے کیوں
کھائیں رقیب نے تو نئی چغلیاں نہیں
روداد ہجر تم کو سناؤں جلالؔ کیا
تشریح کے لئے مرے منہ میں زباں نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.