وہ کوئی گستاخ پاگل منچلا تھا میں نہ تھا
وہ کوئی گستاخ پاگل منچلا تھا میں نہ تھا
آپ کو چھیڑا تھا جس نے دوسرا تھا میں نہ تھا
میں نے دانستہ ہٹائی کب ترے رخ سے نقاب
وہ تو میری عقل پر پردہ پڑا تھا میں نہ تھا
ہاتھ ٹوٹیں میں نے جو چھیڑی ہوں زلفیں آپ کی
آپ کے سر کی قسم دست صبا تھا میں نہ تھا
میکدے میں جو گیا تھا منہ چھپا کر رات کو
محتسب اک آپ جیسا پارسا تھا میں نہ تھا
میرے ہوتے رشتہ قائم کر لیا کیوں غیر سے
موت آئی تھی مجھے کیا مر گیا تھا میں نہ تھا
حسن مطلق جلوہ گر تھا ماسوا سے پیشتر
میں کہاں تھا مجھ سے پہلے ہی خدا تھا میں نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.