وہ لفظ تیر بنا کر کمان بھرتا ہے
جو کان کھینچنے والوں کے کان بھرتا ہے
انہی کی آنکھ میں مرتا ہے ڈوب کر دریا
کہ جن کی پیاس کا پانی جہان بھرتا ہے
مرض علاج سے بڑھتا گیا تو ہم پہ کھلا
طبیب عشق تو اپنی دکان بھرتا ہے
ستارے بنتے ہیں جب شام توڑ دے سورج
یہیں سے جھولی ترا آسمان بھرتا ہے
کوئی بتائے اسے حال تاکہ لوٹ آئے
کہ تیرا قرض ترا خاندان بھرتا ہے
خلا اگلتی ہے سیارے تیری راہوں میں
تو حوصلے سے جو خالی اڑان بھرتا ہے
فلک سے کچھ بھی اترتا نہیں یوں ہی شاہدؔ
زمین زاد زمیں کا لگان بھرتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.