وہ لمحہ کہ خاموشیٔ شب نغمہ سرا تھی
وہ لمحہ کہ خاموشیٔ شب نغمہ سرا تھی
کانوں پہ گراں دل کے دھڑکنے کی صدا تھی
جس موڑ پہ چھوڑی ہے سہاروں کی تمنا
کہتے ہیں بڑا قہر وہی لغزش پا تھی
کیوں آج دھواں بن کے افق تا بہ افق ہے
اس سانس میں کلیوں کے چٹکنے کی صدا تھی
ہر لمحۂ بیتاب نے ڈھونڈی ہیں پناہیں
گونجی تھی خموشی تری آواز تو کیا تھی
ہر دن کے صحیفے پہ ترا نام لکھا ہے
ہر شب کی جبیں تیرا نشان کف پا تھی
کیا کہتے کہ ہونٹوں پہ بس اک حرف وفا تھا
کیا کیجیے ہر سانس جو تعزیر وفا تھی
اٹھتے ہوئے دیکھا ہے دھواں آتش گل سے
کیا نکہت برباد جلے دل کی دعا تھی
کیا جانئے مرنا بھی روا ہے کہ نہیں ہے
تکوین کے لب پر مرے جینے کی دعا تھی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.