وہ مکیں ہیں نہ وہ مکاں باقی
وہ مکیں ہیں نہ وہ مکاں باقی
اک تعصب ہے درمیاں باقی
دشمن جاں اگر زمیں پر ہے
میں بھی ہوں زیر آسماں باقی
ریگ صحرا پہ ڈھونڈتے کیا ہو
اب کہاں ہے کوئی نشاں باقی
اور باقی ہے زندگی کتنی
اور کتنے ہیں امتحاں باقی
اپنی ہستی نے ساتھ چھوڑ دیا
رہ گئی ایک داستاں باقی
کتنی مصروف ہو گئی دنیا
فرصت عشق ہے کہاں باقی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.