وہ مسرت کے سائبان میں تھے
وہ مسرت کے سائبان میں تھے
اور ہم دھوپ کے مکان میں تھے
اب کہیں بھی اماں نہیں ملتی
اب سے پہلے ہی ہم امان میں تھے
پیاس وہ تھی کہ ہونٹ سوکھ گئے
خشک کانٹے مری زبان میں تھے
اے مرے دل کہاں گئے وہ لوگ
جو ابھی اپنے درمیان میں تھے
پھول جھڑتے تھے بات کرتے میں
وہ پری چہرہ اس جہان میں تھے
میں تمہیں ڈھونڈنے کہاں جاتا
تم مری جان میری جان میں تھے
زندگی عیش سے گزرتی تھی
آپ جب تک مرے گمان میں تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.