وہ میرے بارے میں جو کچھ بتا رہا تھا مجھے
وہ میرے بارے میں جو کچھ بتا رہا تھا مجھے
غلط تھا پھر بھی یقین اس پہ آ رہا تھا مجھے
تنگ آ کے اس نے مجھے ٹوٹا پھوٹا چھوڑ دیا
بصد خلوص کبھی جو بنا رہا تھا مجھے
امیر شہر نے مسند کی پیشکش کی تھی
شکاری جال میں اپنے پھنسا رہا تھا مجھے
پھر اس کے بعد بہت گھس کے پھٹ گیا کاغذ
رگڑ رگڑ کے ربر وہ مٹا رہا تھا مجھے
میں خوش نہیں تھا مگر خوش دکھائی دیتا تھا
کوئی لطیفے سنا کر ہنسا رہا تھا مجھے
نہ جانے کیوں میں اسے بھولنے کی ضد پر تھا
نہ جانے کیوں وہ بہت یاد آ رہا تھا مجھے
مرے رقیب سے وہ محو گفتگو تھا کمالؔ
وہ اس کا دوست نہیں تھا ستا رہا تھا مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.