Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ میٹھے بولوں کے جادو کہاں گئے

عمران شمشاد نرمی

وہ میٹھے بولوں کے جادو کہاں گئے

عمران شمشاد نرمی

MORE BYعمران شمشاد نرمی

    وہ میٹھے بولوں کے جادو کہاں گئے

    بولنے والے اچھی اردو کہاں گئے

    کاں جا را اے بولتے ہیں ہ کھا جاتے ہیں

    وہ لہجوں لفظوں پر قابو کہاں گئے

    بنگالی کے وہ کالے اور جامنی چورن

    وہ چٹخارے ہاہا ہو ہو کہاں گئے

    قلفی والے بابا کی ریڑھی کی گھنٹی

    اور گولے گنڈے کے رس جو کہاں گئے

    لڑکوں کا وہ ماچس اور لکڑی کا کھیل

    آگ میں پکنے والے آلو کہاں گئے

    جب ہم دونوں ہم تھے تو باہم تھے ہم

    جب سے ہوئے ہیں میں میں تو تو کہاں گئے

    وہ ریلیں وہ کیمرے جانے کہاں پڑے ہیں

    یہ بھی یاد نہیں وہ فوٹو کہاں گئے

    گولی پسٹل لانچر اور بم لایا کون

    لاتیں مکے ڈنڈے چاقو کہاں گئے

    لوہے اور سمنٹ میں دنیا سمٹ گئی ہے

    ہرے ہرے لہراتے جادو کہاں گئے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے