وہ مری بزم میں آیا ہو کبھی یاد نہیں
وہ مری بزم میں آیا ہو کبھی یاد نہیں
حال دل کھل کے سنایا ہو کبھی یاد نہیں
اک سر راہ ملاقات تو تسلیم مگر
خلوتوں میں بھی بلایا ہو کبھی یاد نہیں
قہقہے چھین کے آنسو مجھے دینے والے
میں نے تجھ کو بھی رلایا ہو کبھی یاد نہیں
جو زمانے میں مرے نام سے جانا جائے
حق کوئی اس نے جتایا ہو کبھی یاد نہیں
نیندیں راتوں کی مری جس نے چرا لیں جاویدؔ
میں نے اس کو بھی جگایا ہو کبھی یاد نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.