وہ نہ آئے نہ ہی بہار آئے
وہ نہ آئے نہ ہی بہار آئے
کیسے دل کو مرے قرار آئے
ٹیس اٹھتی ہے اک عجب دل میں
سامنے جب بھی کوئے یار آئے
یاد ماضی میں بھیگ جائیں ہم
ساونی جب بھی یہ پھوار آئے
ہو کے مایوس لوٹتی ہے صدا
ہم جہاں بھی تمہیں پکار آئے
اب خزاں کا چمن میں پھیرا ہے
اب کہاں سے وہ برگ و بار آئے
کس سے اب حال دل کہیں اپنا
آج وہ یاد بے شمار آئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.