وہ نہ اور میں ہی جواں تھا پہلے
وہ نہ اور میں ہی جواں تھا پہلے
کس قدر امن و اماں تھا پہلے
وقت گر سیل رواں تھا پہلے
میں بھی اک سنگ گراں تھا پہلے
جوڑنے پر بھی نظر آتا ہے
بال شیشے میں جہاں تھا پہلے
قربت یار کا غم ہے نہ خوشی
دل کا یہ حال کہاں تھا پہلے
اشک لرزاں کی کہی کون سنے
حاصل شرح بیاں تھا پہلے
لوگ اب اس کو خلل کہتے ہیں
عشق اک راز نہاں تھا پہلے
بازیٔ حال بساط ماضی
بولئے کون کہاں تھا پہلے
میکدہ پہنچے جو اس سے چھپ کر
ناصح موجود وہاں تھا پہلے
تھا وہ اک لفظ محبت شاہدؔ
لب پہ جو رقص کناں تھا پہلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.