وہ نہیں ہے تو زندگی کیسی
وہ نہیں ہے تو زندگی کیسی
اس اندھیرے میں روشنی کیسی
دل کی بربادیوں کے ماتم پر
زیر لب ہے ترے ہنسی کیسی
کون رہ رہ کے یاد آتا ہے
دل میں رہتی ہے بیکلی کیسی
سوز دل نے بدن جلا ڈالا
پھر مرے رخ پہ تازگی کیسی
ہم سفر ہو کے کارواں لوٹا
رہبری میں یہ رہزنی کیسی
مجھ کو احساس آسماں نہ رہا
چھاؤں زلفوں کی تھی گھنی کیسی
مجھ سے برباد عشق پر اے دوست
محو حیرت ہوں برہمی کیسی
رسم دنیا عجیب ہے یارو
غم ہی غم ہے یہاں خوشی کیسی
دل کی دنیا تباہ کر ڈالی
یہ شرارت یہ دل لگی کیسی
کس کی نظروں میں آ گیا میں نظیرؔ
میرے شعروں میں نغمگی کیسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.