وہ نہیں تو زندگی کو زندگی کیسے کہیں
وہ نہیں تو زندگی کو زندگی کیسے کہیں
مل گیا سب کچھ مگر اس کو خوشی کیسے کہیں
آپ کی معصومیت پہ ہو گئے قربان ہم
آپ کی اس سادگی کو سادگی کیسے کہیں
چاند کی آوارگی سے آج ہیں حیران سب
اور وہ آنکھوں سے اوجھل چاندنی کیسے کہیں
جسم بھی ہے جان بھی ہے دور ہیں احساس سے
آپ ہوں گے اور کچھ ہم آدمی کیسے کہیں
آپ کی ان چاہتوں سے بڑھ گئیں دشواریاں
آپ کی ان چاہتوں کو مخملی کیسے کہیں
شوخیوں کے تیر ہم پر پھینکتے ہیں آج وہ
شادؔ وہ کچھ بھی کہیں ہم دل لگی کیسے کہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.