وہ نظریں مرے دل کا منشا سمجھ کر
وہ نظریں مرے دل کا منشا سمجھ کر
مجھے چھینے لیتی ہیں اپنا سمجھ کر
تمہی نے تو دیوانہ مجھ کو بنایا
تمہی ہنس رہے ہو تماشا سمجھ کر
لکھا خط انہیں لکھ کے خود پھاڑ ڈالا
عبارت میں رنگ تمنا سمجھ کر
یہ مانا کہ بیمار سے تھا نہ مطلب
چلے آئے وہ رسم دنیا سمجھ کر
اسی نے کیا ہم کو پامال نخشبؔ
دیا دل جسے ہم نے اپنا سمجھ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.