Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ پیڑ جس میں کہ پھل رہے ہیں

سیفی سرونجی

وہ پیڑ جس میں کہ پھل رہے ہیں

سیفی سرونجی

MORE BYسیفی سرونجی

    وہ پیڑ جس میں کہ پھل رہے ہیں

    اسی کی جانب اچھل رہے ہیں

    قدم قدم پر ہے خطرہ جاں کا

    قدم قدم پر سنبھل رہے ہیں

    رہے سلامت یہ سر ہمارا

    تری گلی سے نکل رہے ہیں

    سنائی جب بھی کہانی اپنی

    تمہارے ماتھے پہ بل رہے ہیں

    خیال تیرے بسے ہیں دل میں

    وہ شعری پیکر میں ڈھل رہے ہیں

    قدم ملا کر نہ چل سکے جو

    وہ اپنے ہاتھوں کو مل رہے ہیں

    جنہیں بٹھایا ہے سر پہ میں نے

    وہ نام سے میرے جل رہے ہیں

    ضرور اک دن ڈسیں گے تم کو

    جو آستینوں میں پل رہے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے