وہ روٹھا تو مجھ کو ہنسی آئی بس
وہ روٹھا تو مجھ کو ہنسی آئی بس
گھلا اس کے غصے میں ہے پریم رس
ملن کی وہ بارش تھی بیتے برس
نہیں جا رہی ہے یہ ظالم امس
یہ کہلایا میں نے دکھا اک جھلک
خبر یہ ملی وہ نہیں ٹس سے مس
وہ جسم حسیں مسکراتا ہوا
شرارت سے میری پھڑکتی ہے نس
وہ منزل اسی کی طرف کارواں
اسی کی ہے آواز بانگ جرس
وقار تعلق اسی میں تو ہے
نہ اس میں ہوس اور نہ مجھ میں ہوس
خلاف توقع وہ آیا یہاں
مرے گھر سے خوشیاں ہوئیں خوب مس
سہیلؔ اس سے مانگا تھا میں نے تو ایک
یہ اس کی ادا دے دئے اس نے دس
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.