وہ سب الزام میرے سر پہ دھرتا جا رہا ہے
وہ سب الزام میرے سر پہ دھرتا جا رہا ہے
زمانہ کی نگاہوں میں سنورتا جا رہا ہے
نئی ہر دوستی کے مرحلے پر ایک رشتہ
اکٹھا کرتا جاتا ہوں بکھرتا جا رہا ہے
کسی کو بھا گئی ہے میرے رستے کی مصیبت
سفر حصہ کا میرے کوئی کرتا جا رہا ہے
وہ حاصل ہو چکا ہے جس کو پانے کی تھی حسرت
جنوں جو تھا کبھی سر پر اترتا جا رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.