وہ شخص کبھی دشت سے گزرے اسے کہنا
وہ شخص کبھی دشت سے گزرے اسے کہنا
اک پل تو مرے گھر میں بھی ٹھہرے اسے کہنا
پھر وقت کے مقتل میں ہی سجتی ہیں وہ آنکھیں
جو دیکھتی ہیں خواب سنہرے اسے کہنا
کہنا کہ سمندر کے کنارے پہ نہ جائے
کچھ لوگ سمندر سے بھی گہرے اسے کہنا
چاہت کی بھلا کون سنے رام کہانی
اس شہر کے سب لوگ ہیں بہرے اسے کہنا
اس شہر میں سچ کہہ کے گنہ گار نہ ہونا
ہر شخص کی سوچوں پہ ہیں پہرے اسے کہنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.