وہ شخص زندگی تھا فقط آرزو نہیں
وہ شخص زندگی تھا فقط آرزو نہیں
جو آج جا بہ جا ہے مگر روبرو نہیں
میں اس لئے اداس ہوں خوش حال وقت میں
سب کچھ ہے میرے پاس مگر یار تو نہیں
کتنا بھی منہ سے بولیں مگر جانتا ہوں میں
دل سے یہاں پہ لوگ سبھی خوبرو نہیں
میں جو ہوں وہ ہوں چھوڑ مجھے اور بات سن
تیری بھی کوئی خاص یہاں آبرو نہیں
لگتا ہے زندگی ہے کسی اور شے کا نام
فی الحال مجھ کو زندگی کی جستجو نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.