وہ شدت الم ہے دعا کو ترس گئے
وہ شدت الم ہے دعا کو ترس گئے
ساز شکستہ ہیں کہ صدا کو ترس گئے
کب سے کھلا نہیں چمن خون دل نہ پوچھ
رنگ حنا و دست حنا کو ترس گئے
یا اپنے دم قدم سے تھی نشو و نمائے زیست
یا زندگی کی آب و ہوا کو ترس گئے
ہر سمت ہے جہاں میں کدورت بھری ہوئی
مدت سے اہل صدق و صفا کو ترس گئے
یا ہر ادائے زیست ہمارے ہی دم سے تھی
یا ہم ہی زندگی کی ادا کو ترس گئے
سجتی ہے کب وہ محفل یاراں کہ آہ ہم
یاران ہم نفس کی صدا کو ترس گئے
اے ساکنان شہر محبت کہاں ہو تم
بزم خلوص و بزم وفا کو ترس گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.