وہ شعلگی وہ سوز دروں کون لے گیا
وہ شعلگی وہ سوز دروں کون لے گیا
مجھ سے مری متاع جنوں کون لے گیا
ہونٹوں پہ بعد مرگ تبسم کو دیکھیے
اہل جنوں کا حال زبوں کون لے گیا
کس نے چمن اجاڑ دیا تیرے حسن کا
اے دوست تیرا سارا فسوں کون لے گیا
طاری جہاں پہ ظلمت جہل و فساد ہے
علم و عمل سے جذب دروں کون لے گیا
غالبؔ بھی نہیں میرؔ نہیں داغؔ بھی نہیں
اشعار نو سے سحر و فسوں کون لے گیا
ساقیؔ وہی ہے مے بھی وہی میکدہ وہی
پھر دل سے تیرے جوش جنوں کون لے گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.