وہ سلسلہ فقط مری یادوں میں رہ گیا
وہ سلسلہ فقط مری یادوں میں رہ گیا
اب اس سے ربط صرف خیالوں میں رہ گیا
خوشبو نفس میں گھل کے رگوں میں اتر گئی
چہرہ کسی طلسم سا آنکھوں میں رہ گیا
اک روح لفظ لفظ غزل میں بدل گئی
اک جسم ٹوٹ ٹوٹ کے باہوں میں رہ گیا
رخصت کے وقت ہاتھ تو اس نے چھڑا لیے
ہاتھوں کا لمس کچھ مرے ہاتھوں میں رہ گیا
چہرے سے غم کے نقش تو آنکھوں نے دھو دئے
اب سارا درد دل کی طنابوں میں رہ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.