وہ ستم دوست بنا دوست کسی کا نہ بنے
وہ ستم دوست بنا دوست کسی کا نہ بنے
کیا بنے بات جہاں دل سے تمنا نہ بنے
مجھ میں بھی اک ترا جلوہ ہے وہ کافر جلوہ
دیکھ لے تو بھی جو اے شمع تو پروانہ بنے
دل ہے اور آپ کے وعدے کا یقیں کیا کہئے
کوئی اتنا نہ بنائے کوئی اتنا نہ بنے
تیرے وعدے نے عجب سحر کیا ہے مجھ پر
تو بھی خود یاد دلائے تو تقاضا نہ بنے
آدمی ہوش میں اپنے جو رہے اے میکشؔ
گھٹ کے مر جائے طلب گار کسی کا نہ بنے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.