وہ تو گیا یہ دیدۂ خوں بار دیکھیے
وہ تو گیا یہ دیدۂ خوں بار دیکھیے
دامن پہ رنگ پیرہن یار دیکھیے
دکھلا کے وہ تو لے بھی گیا شوخی خرام
اب تک ہیں رقص میں در و دیوار دیکھیے
اکتا کے ہم نے توڑی تھی زنجیر نام و ننگ
اب تک فضا میں ہے وہی جھنکار دیکھیے
سینے میں چھپ گیا ہے طلوع سحر کے ساتھ
اب شاخ دل پہ وہ گل رخسار دیکھیے
برق طپیدہ باد صبا شعلہ اور ہم
ہیں کیسے کیسے اس کے گرفتار دیکھیے
پہلے بھی تیز رو تھے پر اس دل نشیں کے ساتھ
یہ چشم نم یہ مستئ رفتار دیکھیے
مجروحؔ کے لبوں سے یہ خوشبو نہ جا سکی
بخشی جو اس نے دولت بیدار دیکھیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.